10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج ہوگیا


سیاسی

26/Mar/2019

News Viewed 1847 times

شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج ہوگیا

لاہور ہائکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔
شہباز شریف کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ سابق وزیرا علیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے کیونکہ شہباز شریف اپنی پوتی اور بہو کی خیریت جاننے کے لیے بیرون ملک جانا ہے ۔وکیل کی درخواست کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور ہائکورٹ نے شہباز شریف کا نا م 
ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیئے:فواد چوہدری پیپلز پارٹی پر برس پڑے۔
میاں شہباز شریف نے اپنی کسی بھی پیشی میں انکار نہیں کیا ان کے وکلا ء بھی نیب کی پیشی میں حاظر ہو رہے ہیں ۔مگر اب انہیں اپنے خاندان کے افراد کی فکر ہے اور انکا کہنا ہے کہ انہیں بیرون ملک اپنی بہو اور پوتی کی خیریت دریافت کرنے جانا ہے اور اسی لیے لاہور ہائکورٹ سے درخواست کی کہ ان کا نام 
ای سی ایل سے خارج کیا جائے ۔
عدالت کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف دوسرے کیسز درج ہیں ان میں کیا پیش و رفت ہے ،وکیل کا کہنا ہے کہ دوسرے کیسز پر انکوائری جاری ہے اور اب سفارشات دائر ہونی ہیں۔
لاہور ہائکورٹ نے وکیل کی درخواست قبول کرتے ہوئے شہباز شریف کا نام ای سی ایل 
سے خارج کر دیا

متعلقہ خبریں