08/Mar/2019
News Viewed 2711 times
یو ای ٹی ’یونیورسٹی آف انجنیر اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبا وطالبات کے لئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یونیورسٹی کی حدود میں نا مناسب لباس اور غیر مناسب گفتگو پر سزا اور جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق نامناسب لباس اور غیر مہذب گفتگو کرنے پر 2ہزار جرمانہ اور سزا دی جائے گی۔
دڑیس کوڈ میں لڑکوں کے لئے پینٹ شرٹ، شلوار قمیض، بند جوتوں کے ساتھ ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی اجازت ہے جبکہ ڈریس کوڈ کے مطابق لڑکیوں کے لئے بغیر بازوکی قمیض، بڑے گلے والی اور کم لمبائی والی قمیض پہننے پر پا بندی عائد کر دی گئی ہے۔
مزید بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیاں جنگ کا خدشہ
زرائع کے مطابق جاری کئے گئے نوٹس میں نا زیبا گفتگو اور اشارے بازی پر بھی سختی عائد کر دی گئی گے۔