10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

جاپان میں حیران کن’’گڑیاؤں ‘‘ کا قصبہ


انٹر نیشنل

20/Apr/2019

News Viewed 1960 times

جاپان میں حیران کن’’گڑیاؤں ‘‘ کا قصبہ

بچوں کو ویسے تو گڑیا بہت پسند ہے مگر جن بچو نے ’’اینا بیل‘‘یا ’’چائلڈ پلے‘‘سیریز کی فلمیں دیکھی ہیں وہ اپنے کھلونوں سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔

جاپان میں ایک ایسا قصبہ موجود ہے جس میں انسانی صرف 30فیصد ہے اس کے علاوہ اس قصبے میں ہر جگہ گڑھے اور گڑھیاں نظر آتی ہیں اس قصبے کا نام ناگورو ہے ۔اس قصبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس قصبے میں ایک خاتون رہتی ہیں جن کام تسیکمی ایناو ہے اس 66سالہ عورت نے اپنی مہارت دکھا کر قصبے کے مختلف مقامات پر بڑی بڑی ڈولز کوو لگا دیا ہے جو کہ دور سے ایک انسانی جسم واضح ہوتی ہیں مگر پاس جانے پر اصل حقیقت سامنے آتی ہے ۔
مزید جانیں:ہیلی کاپٹر کی شکل میں بننے والے ہوائی جہاز کی تیاری مکمل
اس عورت نے قصبے میں موجود بس سٹیشن ،سکول ،ندی کے کنارے ،کھیت اور مختلف مقامات پر ڈولز کو رکھا ہوا ہے ۔اس قصبے میں انسانوں کی تعداد صرف 35ہے جس کی وجہ سے تسیکمی نے ان ڈولز کو بنانا شروع کیا ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلا پتلہ انہوں نے اپنے والد مرحوم کو اخراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنایااور اس پتلے کو کھیتوں میں پرندوں کو اڑانے کے لگا دیا ۔اس کے بعد انہوں نے اپنا کام جاری رکھا اور قصبے میں ہر جگہ پتلے لگا دیا تا کہ یہ جگہ ویران نہ لگے ۔یہ قصبہ اب ویران تو نہیں لگتا مگر خوف زدہ ضرور ہو گیا ہے لوگ یہاں سے گزرنے سے ڈرتے ہیں ۔
تسیکمی ایناو کی اس مہارت کی وجہ سے اس گاؤں کو ’’پتلوں کا گاؤں‘‘ کہا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں