22/Mar/2019
News Viewed 1820 times
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے حملہ کی صورت میں آج شہر کے ہیگلے پارک میں جمعہ کی اذان دی گئی اور النور مسجد کے امام نے جمعہ کا خطبہ اور نماز ادا کی۔
ہیگلے پارک ملک بھر سے لوگ اکٹھا ہوئے جن میں غیر مسلم بھی شامل تھے ۔وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے بھی جمعہ کے خطبہ میں حضورﷺ کی حدیث مبارکہ پیش کی ۔اذان کے بعد ملک بھر میں خاموشی اختیار کی گئی اور شہیدوں کو اخراج عقیدت پش کیا گیا۔النور مسجد کے امام کا کہنا ہے کہ ’نیوزی لینڈ کی عوام نے محبت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے پولیس اور دیگر لوگوں کو قاتل سے بچانے کے لیے گھروں کے دروازے کھولنے والو ں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیئے:نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ
نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملے کی صورت میں آج ملک بھر میں شہداء کو اخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات جاری ہیں۔