04/Aug/2021
News Viewed 1391 times
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کی عمارت کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
آگے بھی پڑھیں: امریکی فوج عراق سے کب نکلے گی ، عراقی وزیر اعظم نے اہم اعلان کر دیا
انڈیپنڈنٹ نیوز کے مطابق افغان پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکہ کابل کے انتہائی محفوظ سمجھے جانے والے گرین زون کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے کے کچھ ہی گھنٹے بعد ہوا۔ گرین زون میں گذشتہ شب ہونے والے کار بم دھماکے میں بھی حملہ آوروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تاحال کابل میں ہونے والے ان سلسلہ وار حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔