10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ایک اور بھارتی نوجوان رہا کردیاگیا


پاکستان

20/Dec/2018

News Viewed 1663 times

پاکستان رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحدعبور کرنے والے ایک اور بھارتی نوجوان کو خیرسگالی کے طور پر بھارتی سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے حوالے کردیا ہے۔

مزید بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کا صدارتی راج


بھارتی ریاست بہار کے علاقے مادھوپورکا رہائشی 21 سالہ سنتورشی دیو چند ماہ پہلے غلطی سے کھیم کرن کے علاقے سے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوگیا تھا، پاکستان رینجرز نے اس کی شہریت کی تصدیق کے لئے بھارتی حکام کو مطلع کیا تھا, بھارت کی طرف سے سنتورشی دیو کی شہریت کی تصدیق اور خاندان بارے معلومات ملنے کے بعد پاکستان رینجرز نے اسے بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا، سنتورشی دیو کو نئے کپڑے ، جوتے ، کوٹ اور مٹھائی کا تحفہ بھی دیا گیا ہے, تفصیلات کے مطابق اس وقت بھارت کی مختلف جیلوں میں 357 پاکستانی قیدہیں جن میں 249 عام شہری جبکہ 108 ماہی گیرشامل جبکہ پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی شہریوں کی تعداد 471 ہے ان میں 418 ماہی گیر اور53 سویلین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں