10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

انگلینڈ کی جانب سے قومی ٹیم کو پہلی شکست


اسپورٹس

06/May/2019

News Viewed 2058 times

انگلینڈ کی جانب سے قومی ٹیم کو پہلی شکست

انگلش ٹیم کی جانب سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی شکست مل گئی انگلینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا۔


ذرائع کے مطابق کارڈف کے میدان میں ہونے والے انگلینڈ اور پاکستان کے رمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے دیدی اور پاکستان کی جانب سے دیا گیا 174رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی جانب سے کھیل کا آغاذفخر زمان اور بابر اعظم نے کیا مگر 16رنز کے مجموعی اسکور پر فخر زمان بولڈ ہو گئے اور ان کے بعد آنے کھیلنے والے کھلاڑی امام الحق بھی صرف 7رنز بنا پائے۔
مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین صلاحیت برقرار
بابر اعظم اور حارث سہیل نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 103رنز بنائے جس پر حارث سہیل 50رنز بنا کر جبکہ بابر اعظم 65رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف 16رنز بنا کر پولین لوٹے مگر عماد وسیم 18رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے 174رنز کاہدف دیا گیا۔انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاذ جیمزونس اور بین ڈکٹ نے کیا۔انگلینڈ کی جانب سے تین وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو آکری اوور میں شکست دے دیدی اور میچ اپنے نام کر لیا۔
ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز بھی ہوں گے۔ورلڈ کپ شروع ہونے تک قومی ٹیم لندن میں ہی قیام پزیر رہے گی۔پہلا ورلڈ کپ میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے رمیان 30مئی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں