10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

جنگی جنون میں مبتلا بھارت سفارتی آداب بھی بھول گیا


انٹر نیشنل

14/Jan/2019

News Viewed 2101 times

جنگی جنون میں مبتلا بھارت سفارتی آداب بھی بھول گیا

بھارتی اہلکاروں نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات اہلکار کو گرفتار کر کے کئی گھنٹوں تک نظر بند میں رکھا انتہا پسندوں کے ہاتھوں مودی حکومت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں اڑائی, سفارتی عملے اور ان کے اہل ِ خانہ کو تنگ کرنے اور بدتمیزی کے بعد سفارت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان حکام کی جانب سے معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھانے پر پاکستانی اہلکار کی رہائی عمل میں آئی۔

اب یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا طیارہ حادثے کا شکار

­
پاکستانی سفارتی اہلکار کو کئی گھنٹوں تک حبس بیجا میں رکھا اور اس دوران کچھ کاغذات پر زبردستی دستخط بھی کروائے گئے, شدید احتجاج کے بعد بھارت پر واضح کر دیا کہ ایسےکسی بھی واقعے پر پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں