10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

صنم سعید نے اپنی تعریف پر عالیہ بھٹ کو جواب بھیج دیا


شوبز

10/Apr/2019

News Viewed 1928 times

صنم سعید نے اپنی تعریف پر عالیہ بھٹ کو جواب بھیج دیا

صنم سعید بھارتی اداکارہ کے منہ سے اپنی تعریف سن کر خوش ہوگئی ہیں اور انہوں نے عاللیہ بھٹ کو محبت بھرا جواب بھی بھیج دیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے صنم سعید کا ڈرامہ سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘دیکھ کر صنم سعید کی تعریف کی اور ان کی اداکری کی داد دی عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ اپنی نئی فلم ’’کلنک‘‘ کا کردار بہتر بنھانے کے لیے مجھے فلم کے 
ہدایت کار نے یہ ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیا تھا جب میں نے صنم سعید کی اداکاری دیکھی تومجھے بہت اچھا لگی اور فلم میں اپنے کردار کی سمجھ آگئی اور اسے بخوبی نبھایا ہے ۔
مزید جانیں:بھارتی اداکار پاکستانی اداکاروں کے مداح
صنم سعید نے اپنی تعریف پر خوش ہوتے ہوئے عالیہ بھٹ کو جواب دیا کہ اگر یہ خبر جھوٹی نہیں ہے تو
میں عالیہ بھٹ کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری اداکاری کو سمجھا اور اس کی تعریف کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’کلنک‘‘میں اداکاری کے لیے عالیہ بھٹ کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں ان کو اپنی فلم میں کامیابی ملے اور وہ زندگی میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

متعلقہ خبریں