10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

امریکہ میں 8.2 شدت کے زلزلے نے زمین لرزا کر رکھ دی ، سونامی کی وارننگ بھی جاری


انٹر نیشنل

29/Jul/2021

News Viewed 1052 times

امریکہ میں 8.2 شدت کے زلزلے نے زمین لرزا کر رکھ دی ، سونامی کی وارننگ بھی جاری

واشنگٹن (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )امریکہ کی ریاست الاسکا 8.2 شدت کے زلزلے نے زمین کو لرزا کر رکھ دیا جس کے بعد ریاست میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔

آگے بھی پڑھیں: کابل حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟ طالبان نے اعلان کردیا

امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ شدید نوعیت کے زلزلے کا مرکز الاسکا کے شہر ” پیری ویل “ کے جنوب مشرق میں 91 کلومیٹر دوری پر واقع ہے جس کی گہرائی 46.7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلے کے بعد شدید نوعیت کے دو آفٹر شاکس ریکارڈ کیئے گئے جن کی شدت 6.2 اور 5.6 رہی ۔ ریاست کے متعدد علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔امریکی اداروں کی جانب سے ہوائی میں بھی سونامی کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں