19/Apr/2019
News Viewed 1995 times
سندھ بھر میں انٹر میڈیٹ کے امتحان کا آغاذپیر سے ہوگاامتحانات میں کل 2لاکھ15ہزار 800طلبہ طالبات نے شرکت کی ہے۔
سندھ اعلیٰ تعلیم ثانوی بورڈ نے سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانا ت کا آغاذ کر دیا ہے امتحان پیر سے شروع ہوں گے اور 9مئی تک چلیں گے اس دوران سندھ بھر میں 188امتحانات کے مراکز بنائے گئے ہیں۔انٹرمیڈیٹ کے امتحان دو شفٹوں صبح اور شام میں ہوں گے صبح ساڑھے نو بجے پرچہ شروع ہوگا اور اس کا اختتام ساڑھے 12بجے کیا جائے گا اس امتحان میں سائنس ،پری میڈیکل ،پری انجینرنگ، سائنس جنرل،ہومکنامکس اورمیڈیکل ٹیکنالوجی کے طالبات شرکت کریں گے جبکہ شام کی شفٹ دوپہر دو بجے شروع ہوگی اور شام ساڑھے 5بجے پرچے کا اختتام ہوگا اس امتحان میں کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے طالبات شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سنٹر جنگ کا میدان بن گیا
قائم ہونے والے 188امتحانی مراکز میں 103مراکز صبح کی شفٹ کے لیے بنائے گئے ہیں اوربقیہ85مراکز شام کی شفٹ کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔امتحانات میں کل 2لاکھ15ہزار 800طلبہ طالبات نے شرکت کی ہے جن میں سے صبح کی شفٹ میں ایک لاکھ 22ہزار طلبہ طالبات شریک ہوں گے اور شام کی شفٹ میں 94ہزار طلبہ طالبات شرکت کریں گے۔
امتحانی سنٹر ز میں دفعہ 144لگا دی گئی ہے جس کے تحت امتحانی سنٹر کے قریب کوئی بھی فوٹو کاپی کی مشین نہیں رکھی جائے گی کمرہ امتحان میں کسی طلبہ کو بھی موبائل فون یا پھر نقل سے متعلق کوئی بھی مواد لے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔خلاف ورزی کرنے والے طلبہ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا امتحانی کمرہ میں غیر متعلقہ افراد کو نہیں جانے دیا جائے گا۔کمرہ امتحان میں نگران طلبہ پر کڑی نظر رکھے گا ۔