10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پی ایس ایل4کی ٹکٹ کہاں سے ملے گی؟


اسپورٹس

15/Jan/2019

News Viewed 2073 times

پی ایس ایل4کی ٹکٹ کہاں سے ملے گی؟

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے میچز کی ٹکٹس فروخت آن لائن شروع کر دی گئی ہے۔
پی ایس ایل 4کے لئے آن لائن ٹکٹوں کو مختلف مراحل میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ابوظہبی اور شارجہ میں ہونے والے سات میچز کی ٹکٹس فروخت کی جا رہی ہیں۔ 
دوسرے مرحلے میں دبئی کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس فروخت کرنے کا اعلان بعد میں کیا جاے گا۔
زرائع کے مطابق آن لائن بکنگ کے لئے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت65,30,20 اور 100 درہم مقرر کی گئی ہے، زرائع کے مطابق پی ایس ایل 4 14,فروری کو شروع ہو گا جس میں کُل 34میچز کھیلیں جائیں گے۔ ان 34 میچیز میں سے8 میچیز پاکستان میں ہوں گے اور باقی میچیز کی میزبانی دبئی، ابوظبہی اور شارجہ کے گراؤنڈز کریں گے۔

مزید بھی پڑھیں: پا کستان سپر لیگ فور کی تیا ریاں

­
جن ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ 20فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز جبکہ 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز اور 22فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے میچیز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں