10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

آج کا دن کیسے گزرے گا


پاکستان

06/Dec/2018

News Viewed 2417 times

حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل آپ حالات کا غورسے جائزہ لیں اس کے مطابق اگر جلد بازی کامظاہرہ آپ نے کردیا تو پھر ایک بڑے نقصان کے لئے بھی خود کو تیار رکھ لیں گھریلو ماحول بھی نا خوشگوار رہے گا۔

ثور: 22اپریل تا20 گزشتہ روز آپ نے اپنے دوستوں کی بہتری کے لئے بہت کچھ کرنا چاہا لیکن کچھ نہیں ہوسکا، نہ نئے دوست آپ کے قریب آسکتے ہیں بلکہ آپ اپنا مطلوبہ مفاد بھی پا سکیں گے۔

جوزا: 21مئی تا 21 جون اہم مقدمات میں کامیابی کے امکان ہیں البتہ آپ کے ہم نوالہ وہم پیالہ دوست ہی جڑیں کاٹنے میں مصروف رہیں گے لہذا محتاط رہیں۔ 

سرطان: 22جون تا23جولائیبسلسلہ کاروبارمیںلگائی ہوئی رقوم واپس مل سکتی ہے اور آپ کا بنک بیلنس توقع سے زیادہ بڑھ سکتا ہے کوئی غیر ملکی سفر پیش آسکتا ہے۔ 

اسد: 24جولائی تا23اگست جنس مخالف میں ذاتی دلچسپی نہ لیں سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہ ہوسکے گا البتہ شریک حیات سے تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔

سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر  ہمارے گزشتہ دیئے ہوئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ مستقبل میں آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

میزان: 24ستمبر تا23اکتوبر مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکتی ہے حتی الامکان شریک حیات سے تعاون کیجئے امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات بڑی ڈیل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

عقرب: 24اکتوبر تا 22نومبرسیاسی اور سماجی کارکن کے لئے محتاط رہنے کا وقت ہے سفر ضرور کریں کوئی دیرینہ آرزو پوری ہوگی توقع ہے مزاج کی گرمی کو بھی کم کردیں۔

قوس: 23نومبر تا22دسمبراننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہوگی بیو پاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد کوئی ڈیل پکی کریں گے تو فائدہ ہوگا ہرسلسلہ تعلیم کامیابی کا امکان ہے۔

جدی: 23 دسمبرتا20 جنوری   ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ حالات زوال پذیر ہوسکتے ہیں ملازمت کے سلسلے میں پریشانی ختم ہوسکتی ہے۔

دلو: 21جنوری تا19فروریزنگ آلود صلاحیتوں کا حقیقی رنگ ابھر کر سامنے آسکتا ہے گویا نئی زندگی ملے گی آج کے دن کسی بھی قسم کا کاروباری معاہدہ ہرگز نہ کریں۔

حوت: 20 فروری تا 20 مارچ آپ کا مخالف میدان سے بھاگتا نظر آرہا ہے جیت آپ کی ہوگی اور یقینا ہوسکتی ہے اس کامیابی کے نشے میں آپ اپنے اچھے ساتھیوں کو ہرگز نہ بھولیں۔

متعلقہ خبریں