10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پانچ آزادانہ تجارتی معاہدے کر لیے


سیاسی

27/Dec/2018

News Viewed 1752 times

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ حکومت نے پانچ آزادنہ تجارتی معاہدوں پردستخط کیے اور ‎انڈونیشیاء نے ہمیں 20 اشیاء پر زیرو ریٹڈ رسائی دی ہے جب کہ ‎چین سے مارکیٹ رسائی پر مذاکرات چل رہے ہیں۔

آگے بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو


اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ چین مارکیٹ رسائی دے، جون 2019 تک چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ دوئم پر دستخط ہوجائیں گے اور امید ہے کہ چین ہمیں اپنی منڈیوں تک رسائی دے گا, کاروباری طبقے کے مسائل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پاکستان میں مسئلہ ہے، ‎کاروباری آسانیوں کی رینکنگ میں پاکستان 147 سے 137 نمبر پر آگیا ہے۔, وزیراعظم نے کاروبار میں آسانیوں کے لیے انہیں پاکستان کو 100 سے نیچے کی رینکنگ پر لانے کا ہدف دیا ہے, عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ‎ٹیرف پالیسی انڈسٹرلائزیشن پر مبنی ہوگی، خام مال پر ڈیوٹی نہیں ہونی چاہیے ہمیں صعنتوں کو تحفظ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں