06/May/2019
News Viewed 1723 times
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں پہلا روزہ منگل کو رکھا جائے گا مگر خیبر کے مختلف علاقوں میں آج پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں رمضان کا چاند نہیں نظر آیا جس کے مطابق پہلا روزہ پیر 6مئی کا نہیں ہو گا بلکہ منگل 7مئی کا ہوگا۔ہلال کمیٹی ملک بھر میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے بٹھائی گئی تھی مگر چاند نظر نہ آسکا اس کے ساتھ ہی پشاور کی مسجد قاسم علی خان نے اعلان کیا کہ انہیں چاند نظر آگیا ہے۔
مزید پڑھیں:رمضان کا چاند کب نظر آئے گا:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
اس نظریے کی بناء پر آج خیبر کے مختلف علاقوں میں روزہ رکھا گیا ہے۔پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے بعد پشاور،خیبر،ہنگو،باجوڑ،چارسدہ اور مہمند میں آج پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔خیبر پختونخواکے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں سرکاری طور پر آج روزہ نہیں ہے پہلا روزہ منگل کا ہی رکھا جائے گا اور ملک کے ساتھ رکھا جائے گا۔