30/Mar/2019
News Viewed 1782 times
عمران خان نے گھوٹکی میں خطاب کرتے ہوئے زرداری اور نواز شریف کو چیلنج کر دیا کہ میں ان کو نہیں چھوڑوں گا اگر یہ لوگ بچنا چاہتے ہیں تو پاکستان کا کھایا ہوا پیسہ واپس کر دیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک کامیاب اور ترقیاتی قوم ہے لیکن آج سے پہلے آنے والی چند چور حکومتوں کی وجہ سے پاکستان حسارے کا شکار ہوگیا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا ہم ان سے پاکستان کا پیسہ واپس لے کر ان کی جان چھوڑیں گے ان کا کہنا تھا کہ قوم کبھی غریب نہیں ہوتی اس کے حکمرانوں پر ہوتا ہے کہ وہ قوم کو کس طرف لے کر جانا چاہتے ہیں۔
مزید مڑھیں:عمران خان کے شہباز شریف سے ہاتھ ملا لینے میں ملکی بہتری
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا تھا لیکن پچھلی حکومتوں نے پاکستان کو اتنا لوٹا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ آج مقروز پیدا ہو رہا ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ سندھ میں غربت اور بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے جبکہ سندھ ایک زرخیز زمین کا حامل ہے لیکن اندرون سندھ میں بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ایک دوسرے کو بھائی بھائی کہنے والے زرداری اور شریف برادران آج سے پہلے ایک دوسرے کو دشمن کہتے تھے ۔آج ان میں سے خود کو بچانے کے لیے کوئی بھاگ رہا ہے تو کوئی جیل میں ملاقاتیں کررہا ہے پھر مل کر کرائے کے لوگوں کے ساتھ ٹرین مارچ کررہا ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جو مرضی کر لیں ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے اگر یہ خود کو بچانا چاہتے ہیں تو قوم کا کھایا ہوا پیسہ واپس کر دیں ۔