25/Jan/2019
News Viewed 2821 times
کراچی جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر 23جنوری کو ایک نا قابلِ یقین واقعہ پیش آیا، جب ایک عثمان صدیقی نامی مسافر سفر کر رہا تھاکہ جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر امیگریشن کے بعد اے ایس ایف کاونٹر پر پہنچنے کے بعد وہاں بیگ کو چیک کروانے کیلئے الگ کیا تو چند لمحوں میں تین پیکٹ میں رکھے گئے سات ہزار سے زائد ڈالر سادہ کاغذات میں بدل دیئے گئے۔زرائع کے مطابق مسافر عثمان کو طیارے میں بیٹھتے ہی چوری کا علم ہوا جس کے بعد مسافر عثمان نے ائیر لائنز حکام کو اس واقعہ سے آگاہ کیالیکن تب تک کافی دیر ہو چُکی تھی اور طیارہ ہوا کی لہر پر اپنی منزل کی جانب اڑان بھر چکا تھا۔
وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے بعد معاملہ ڈی جی اے ایس ایف تک پہنچ گیا، اے ایس ایف نے کہاہے کہ مسافر کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعہ کی تحقیقات ہو گی اور اس واقعہ میں ملوث انسان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔