24/Apr/2019
News Viewed 1622 times
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ایران کے دورے کے بعد آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے اور ادھر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے اور وہاں ان کے جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے وزیر اعظم جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے ۔وزیراعظم جلسہ عام سے خطاب کرنے سے پہلے محسود قبائل کے عمائدین سے ملاقات کریں گے۔
مزید جانیں:وزیر اعظم عمران خان کا ایران میں پرتپاک استقبال
وزیر اعظم عمران خان جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی پراجیکٹس کا اعلان کریں گے ۔حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے ایران سے تعلقات وسیع کرتے ہوئے پاک ایران گیس پائپ لائن کا آغاذ کا اعلان کر دیا ہے اور اس پر کام بھی شروع کروا دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان پاکستان کو قومی سطح پر ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لیے اہم کام سر انجام دے رہے ہیں۔