26/Nov/2018
News Viewed 1499 times
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی دہشتگردی کی بنیاد پر حکومت نہیں چلتی لاہور میں خاتم الانبیا ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہمیں امن کی ضرورت ہے اور حکومت کو اپنی کارروائیوں پر غور کرنا چاہیے جبکہ ملک میں کوئی محفوظ نہیں رہا، میں یوٹرن اور اباؤٹ ٹرن کی بات نہیں کرتا، بلکہ قوم سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی بات کرتا ہوں، حکومت جو کام اپنی مدت کے آخر میں کرتی ہے وہ موجودہ حکومت نے آغاز میں ہی شروع کردیئے
یہ بھی پڑھیں:حکومت جلد از جلد گر جائے، عمران خان
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیکولر طبقے کو اسلامی ممالک پر غالب نہیں ہونے دینگے، 71 سال گزر گئے لیکن ملک میں نہ اسلامی نظام نافذ ہوسکا اور نہ ہی عدالتی نظام اسلام کے مطابق ہے، 2 ہزار 222 ارب روپے بجٹ میں صرف سود کی ادائیگی کے لیے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کریں گے۔