10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بیمار ہونے کا دل کرے توٹشوپیپر استعمال کریں


ٹیکنالوجی

29/Jan/2019

News Viewed 2378 times

بیمار ہونے کا دل کرے توٹشوپیپر استعمال کریں

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ٹشو پیپر صفائی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن امریکاکی کمپنی نے ایک ایسا ٹشو پیپر بنایا ہے جس میں چھینک اور زکام پیدا کرنے وا لے جراثیم شامل کیے ہیں۔اس ٹیشو پیپر کا ایک پیکٹ 80ڈالر، پاکستانی گیارہ ہزار روپے بنتے ہیں۔
زرائع کے مطابق کچھ لوگ نفسیاتی طور پر بیمار ہونا چاہتے ہیں اور لوگوں سے دور رہنا چاہتے ہیں،کمپنی کے مطابق یہ ٹشو ایسے لوگوں کیلئے بنایا گیا ہے۔ اب جب بھی آپکا دل بیمار ہونے کا کرے بس ایک بار اس ٹشوپیپر سے ناک صاف کر لیں اور چھینک آنے تک انتظار کریں ،جب آپکو لگاتار چھینکیں آنے لگیں تو آپ کے مبارک ہو آپ بیمار ہونے لگے ہیں۔

اب زرا یہ بھی پڑھیں: بغیر بیٹری کے چلنے والا بلیو ٹوتھ سینسر


اس ٹشو پیپر کا نام ’وائیو‘ رکھا گیا ہے۔ وائیو کے سر براہ اولیورنیلسن کا کہنا تھا کہ یہ ٹشو پیپر آنے والی سرد موسم میں آپکو بیمار کرنے سے پہلے ہی بیمار کر دیتا ہے،جیسے آج کے اس دور میں ہر چیز کی کسٹمائز سہولت موجود ہے تو بیمار ہونا کیوں نہیں؟ بیمار ہونا بھی ایک سہولت ہی ہے۔

متعلقہ خبریں