11/Apr/2019
News Viewed 1964 times
کارٹون فلم ’’دی لائن کنگ ‘‘ 1994 کی شاندار فلم رہی اور بچوں بڑوں کی پسندیدہ کارٹون فلم
ثابت ہوئی تھی۔
دی لائن کنگ کارٹون فلم کے بعد اب اس کا ریمیک بنایا گیا ہے جس میں اس فلم اہم کردار شیر کا دکھایا گیا ہے جس کا نام ’’سمبا‘‘ہے ۔اس فلم نے 1994کی دہائی سے بچوں اور بڑوں کے دلوں میں اپنا گھر بنا لیا تھا اور اب تک اس فلم کو دیکھا جاتا ہے اس کارٹون فلم کے اتنے مداح دیکھ کر ہدایت کار جون فیورو نے اس فلم کا ریمیک بنایا ہے ۔جون فیورو نے 2016میں کارٹون فلم ’’دی جنگل بک ‘‘ کا ریمیک بنایا تھا جسے مداحوں نے بہت سراہا ہے۔
مزید جانیں:سلمان خان کو نئی مصیبت درپیشفلم دی لائن کنگ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ کہانی ایک شیر کے گرد گھومتی ہے جسے ’’سمبا ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ٹریلر کا آغاز ایک اہم جملے سے کیا گیا ہے’’کچھ جشن کے لیے پیدا ہوتے ہیں جبکہ کچھ ٹکڑوں کی التجا کرتے ہوئے تاریکی میں اپنی زندگی بسر کردیتے ہیں۔‘‘ یہ جملہ سمبا کو اس کے باپ سے سننے کو ملتا ہے۔فلم ’’دی لائن کنگ ‘‘اس سال 19جولائی کو رلیز ہوگی ۔فلم کا ٹریلر 24گھنٹوں میں63لاکھ 10ہزار بار دیکھا جا چکا ہے اور ابھی تک دیکھا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر شئیر
کیا جا رہا ہے۔