01/Jan/2019
News Viewed 2850 times
محکمہ تعلیم پنجاب اور خیبر پختونخوا نے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے, پنجاب نے سرکاری سکولز کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کر دیا, زرائع کے مطابق دھند اور سردی کے باعث موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے, تمام تعلیمی ادارے 7 جنوری کو کھلیں گے۔ تعطیلات میں توسیع سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو چھ جنوری تک بند رکھا جائے۔
آگے بھی پڑھیں: آج بینکوں اور مالیاتی اداروں میں عوامی لین دین بند
ادھر خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تعطیلات چھ جنوری تک بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔