22/Apr/2019
News Viewed 2199 times
پاکستان بھر میں ایک بار پھر سے بارشوں کا رجہان شروع ہونے والا ہے اور گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کی وجوہات ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کل سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے اور بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھ جائے گی تیز اور گرد غبار والی ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ نقصان دہ ثابت
سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ منگل سے جمعرات تک پاکستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، ژوب ،قلات ،نصیر آباداور سبی میں بارشیں جاری رہیں گی۔اس کے ساتھ ہی لاہور ،اسلام آباد، راولپنڈی ،گوجرانوالہ،سرگودھا،فیصل آباد ،ساہیوال اور ملتان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے ۔