10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

دو ہزار لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم


تعلیمی

29/Jan/2019

News Viewed 1795 times

دو ہزار لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم

فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں دو ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب جاری، یہ تقریب نیو سینٹ ہال میں منعقد کی گئی، فیصل آبادیو نیورسٹی میں طلبہ کو لیپ ٹاپ وزیراعظم پاکستان لیپ ٹاپ سکیم کے تحت تقسیم کیے گئے۔نیو سینٹ ہال میں منعقد کی گئی اس تقریب میں مہمانِ خصوصی قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا’ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘ نے مہمانِ اعزاز کے طور پر شرکت کی۔
زرائع کے مطابق خطاب میں راجہ ریا ض کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اعلیٰ تعلیم اور باعزت روزگار کے موقع پیدا کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے،عمران خان کی زیر قیادت نوجوانوں کو خود روزگار اور چھوٹے کاروبار کرنے کیلئے آسان شرائط پر قرضے دینے کا سلسلہ جلدی شروع کرے گی۔

اب زرا یہ بھی پڑھیں: معیاری تعلیم کے لیے گروپ کا قیام


راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو’آئی ٹی‘انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبے بہت اچھے ہیں جن میں معمولی تربیت کے ساتھ بھی نوجوان گھر بیٹھے بھی اچھے پیسے کما رہے ہیں۔نوجوانوں کو دوسرے شعبوں کے ساتھ ساتھ انٹر نیٹ پر بھی روزگار تلاش کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں