10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

آج سے پی ایس ایل 4شروع ہو گا۔پر رونق تقریب دبئی میں ہونے کا امکان


اسپورٹس

14/Feb/2019

News Viewed 2315 times

آج سے پی ایس ایل 4شروع ہو گا۔پر رونق تقریب دبئی میں ہونے کا امکان

آج سے پی ایس ایل 4شروع ہورہا ہے۔ پر رونق دبئی میں ہو گی جس میں جنون گروپ اور کئی دوسرے فنکار شریک ہوں گے۔
ایک خبر کے مطابق پی ایس ایل 4کی تقریب 8بجے رونما ہو گی۔اس پروگرام کی رونق دوبالا کرنے کے لیے آئمہ بیگ ،فواد خان اور جنون گروپ اس تقریب کا حصہ بنیں گے۔ پٹ بل جو کہ مشہور امریکی سنگر ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے طیارے میں خرابی کی وجہ سے اس تقریب کا حصہ نہ بن سکوں گا۔
ابتدائی میچ لاہور قلندر اور اسلام آباد کے مابین ہو گا۔اس مرتبہ اسلام آباد کی کپتانی محمد سمیع کر رہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ کے بقیہ کھلاڑیوں میں کیمرون ڈیلپورٹ ، وقاص مقصود، رومان رئیس، ظفر گوہر اور دیگر کھلاڑی موجود ہیں۔ لاہور قلندر کی کپتانی محمد حفیظ کررہے ہیں۔ لاہور قلندر کے باقی کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی ، حارث سہیل ، یاسر شاہ، اینٹون ڈیوچ اور دیگر کھلاڑی موجود ہیں۔ اس ایونٹ میں جن جن کھلاڑیوں نے شرکت کرنی ہے وہ تمام کھلاڑی دبئی آچکے ہیں۔ کل ملتان سلطانز کے کپتان شاہد آفریدی بھی دبئی آئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلے روسو بھی کل ہی دبئی آئے ہیں۔لیگ سپنر فواد جو کہ آسٹریلیا کی ٹیم سے تعلق رکھتے ہیں بھی حال ہی میں دبئی آئے ہیں۔ کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے کولن انگرام بھی حال ہی میں دبئی آئے ہیں۔
مزید بھی پڑھیں: پاکستان کی جنوبی افریقا کو با آسانی شکست
یہ بات یاد رہے کہ پی ایس ایل کے ایڈیشن نمبر 4 میں کل 34میچ ہوں گے جبکہ آخر کے 8میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ 26میچ عرب امارات میں ہوں گے ، 5میچ کراچی اور 3لاہور میں ہوں گے

متعلقہ خبریں