10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بھارت میں ماؤ باغیوں کا حملہ بھارتی اہلکار ہلاک


انٹر نیشنل

02/May/2019

News Viewed 1858 times

بھارت میں ماؤ باغیوں کا حملہ بھارتی اہلکار ہلاک

بھارت کے علاقہ مہاراشٹرا میں ماؤباغیوں نے حملہ کرکے گاڑیاں تبا ہ کردی بھارتی فورسز نے کوئیک رسپانس دیتے ہوئے حملہ کیا جس کے دوران 15اہلکار ہلاک ہو گئے۔


مہاراشٹرا کے ضلع گدچرولی میں ماؤباغیوں نے حملہ کیا اور 25سے زائد گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے علاقہ میں بہت نقصان ہوابھارت فورسز نے کوئیک رسپانس کرتے ہوئے ماؤباغیوں پر حملہ کیا مگر حملہ آور وں نے اہلکاروں کی گاڑی کو بھی تباہ کر دیا اور اس گاڑی میں موجود 15اہلکار ہلاک ہو گئے اور اس حملہ میں گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا۔
مزید پڑھیں:سری لنکا میں دہشتگردی میں عورتیں بھی ملوث
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز اس علاقہ کا جائز ہ لینے کے لیے روانہ ہوئے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا اور اب اس علاقے میں پولیس کی ٹیمیں جائزہکے لیے بھیج دی گئی ہیں۔
 

متعلقہ خبریں