08/Mar/2019
News Viewed 1629 times
اسلام آباد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ ٹیک دینا ایک قومی فریضہ ہے اور جب تک عوام اپنے ٹیکس ادا نہیں کرے گی تب تک ملک غلام ہی رہے گا کبھی آزاد نہیں ہو گا ۔جو قوم قرضہ لے کر اپنا کام کرتی ہے اس قوم کی کبھی عزت نہیں ہوتی اور اگر ٹیکس نیٹ بہتر نا ہوا تو ملک کی سلامتی کا مسئلہ بن سکتا ہے۔ ملک پاکستان کے لئے ٹیکس کلچر نہایت ضروری ہے اور اگر تاجر برادری ہمارا ساتھ دے تو ہمارا ملک ترقی کر سکتا ہے۔
مزید بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں آئی بڑی تبدیلی
زرائع کے مطابق عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بذنس کمیونٹی کو میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ ٹیکس اکھٹا کر کے دکھاؤ گا اور وہ سب ٹیکس عوام پر ہی خرچ ہو گا۔آہستہ آہستہ ہی سہی مگر کرپشن پر قابو پا رہے ہیں اور اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ،جتنے بھی مسائل ہیں انہیں ٹھیک کرنے میں تھوڑا وقت زرور لگے گا مگر مجھے امید ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔