10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

امریکی فوج عراق سے کب نکلے گی ، عراقی وزیر اعظم نے اہم اعلان کر دیا


انٹر نیشنل

02/Aug/2021

News Viewed 1847 times

امریکی فوج عراق سے کب نکلے گی ، عراقی وزیر اعظم نے اہم اعلان کر دیا

بغداد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی فوج کی واپسی سے متعلق بتایا کہ غیر ملکی فوج اس سال کے آخر تک نکل جائے گی ۔

آگے بھی پڑھیں:  تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سوئے ہوئے مزدوروں پر چڑھ گیا ، 18 افراد ہلاک

العربیہ کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے میڈیا آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے عراقی صدر برہم صالح اور دیگر جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور انتخابات وقت پر کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔الکاظمی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ان کا دورہ امریکا مختلف شعبوں میں امریکا کے ساتھ مستقل تعلقات اور شراکت داری کے عزم کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ 31 دسمبر 2021 کے بعد کوئی امریکی فوجی عراق میں نہیں ہوگا، عراق اپنے لوگوں کیلئے اچھے موقع فراہم کرنے اور عوامی خدمت کیلئے نئی شروعات کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ خبریں