10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

آج کا دن کیسا گز رے گا


پاکستان

27/Dec/2018

News Viewed 1557 times

حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل  آپ اپنے اخلاق کو کبھی نہ بگڑنے دیں کیونکہ عام طور پر یہی دیکھا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد مصروفیت کا اظہار ہونے لگتا ہے۔

ثور: 22اپریل تا20  مئ آپ کے سر پرستوں کی کوشش کے سبب حسب منشاء جگہ پر رشتہ طے پاسکتاہے لہٰذا خود اس سلسلے میں کوئی فیصلہ وقت سے پہلے ہرگز نہ کیجئے۔

جوزا: 21مئی تا 21 جون  نئی ملازمت کے خواہشمند اپنے آپ کو زیادہ جذباتی نہ کریں بلکہ اپنی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کیجئے انشاء اللہ کامیابی ہوگی۔

سرطان: 22جون تا23جولائی  جن دوستوں کو آپ عزیز رکھتے تھے وہی آپ کے کام میں مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں، ہو سکتا ہے ان کی وجہ سے آپ کی کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچے لہٰذا انھیں ذرا دور ہی رہنے دیں تو بہتر ہے۔

اسد: 24جولائی تا23اگست شادی شدہ افراد کو بھی گھریلو خوشیاں توقع سے بڑھ کر حاصل رہے گی قریبی رشتہ داروں کے ساتھ بھی تعلقات مستحکم ہوسکتے ہیں بسلسلہ کاروبار میں سودے بازی نہ کریں۔

سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر اولاد کی جانب سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے صحت جسمانی کی طرف سے ذرا محتاط ہی رہیں کسی مناسب جگہ پر رشتے کی بات چل سکتی ہے۔

میزان: 24ستمبر تا23اکتوبر  بنا بنایا کھیل بگڑ سکتا ہے اپنی سوچ اور فیصلے بدل دیں آپ کی غلط سوچ ہی آپ کی بنی ہوئی ساکھ کو متاثر کرسکتی ہے۔

عقرب: 24اکتوبر تا 22نومبرمزاج کی کیفیت عجیب و غریب رہے گی گھڑی میں کچھ اور پل میں کچھ یعنی مزاج گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا رہے گا ممکن ہے کہ اس طرح آپ کو اپنے اچھے ساتھیوں سے محروم ہونا پڑے۔

قوس: 23نومبر تا22دسمبر  اگر آپ کا ارادہ لین دین کا ہے تو ضرور کریں متوقع فائدہ حاصل ہونے کی امید رکھی جاسکتی ہے رشتہ داروں سے صلح کر لیناہی فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔

جدی: 23 دسمبرتا20 جنوری  آج آپ خاصے خوش دکھائی دیں گے اور آپ کے وہ تمام کام جو التواء کا شکار ہے بافضل خدا حل ہوتے جائے گے۔

دلو: 21جنوری تا19فروری اہم مقدمات میں کامیابی کے امکان ہیں البتہ آپ کے ہم نوالہ و پیالہ دوست آپ کی جڑیں کاٹنے میں مصروف رہے گے دماغ فضول خیالات میں الجھا رہے گا۔

حوت: 20 فروری تا 20 مارچ  نتھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہوں گی کاروباری معاملات میں جلد بازی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں جو بھی فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں۔

متعلقہ خبریں