10/Dec/2024
News Viewed 63 times
راولپنڈی 190 ملین پاﺅنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان او ر ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا، بشریٰ بی بی کی عدالت میں حاضری کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے گئے، سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342 کے تحت سوالناموں کے جواب داخل کروائے،بانی پی ٹی آئی نے اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے سے عدالت کو آگاہ کیا جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی نے اپنے جواب میں کوئی گواہ پیش نہ کرنے کا بتایا۔
ملزمان کو 79،79 سوالات جاری کئے گئے تھے تاہم ان کی جانب سے سوالوں کے جواب 15 ویں سماعت پر داخل کروائے گئے۔بعدازاں عدالت نے عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 12 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا تھا۔
ملزمان کی جانب سے 342کے سوالناموں پرجواب داخل نہیں کروائے گئے تھے۔بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا لیکن بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں تھیں۔احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی تھی۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری پرعملدرآمد کیلئے نوٹس دوبارہ جاری کر دیئے تھے۔ بعدازاں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔
یاد رہے کہ قبل ازیں بھی توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔،عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2کیس کی سماعت ہوئی تھی۔سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمندبشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تھیں۔عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیاتھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوںنہ ضبط کئے جائیں۔