15/Dec/2018
News Viewed 1899 times
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا ضروری سمجھیں گے تو نیب گرفتار کر لے گی،آصف زرداری اور بلاول بھٹو سن لیں
آگے بھی پڑھیں: حکومت شہباز شریف کو چیئر مین پی اے سی بنانے پر تیار
خواجہ برادران چیخ رہے کہ آملیٹ نہیں مل رہے یہ ریاست ہے، جب ادارے بلائیں گے تو پیش ہونا ہوگا۔خواجہ برادران نے جس استقامت سے بددیانتی اور کرپشن کی اسی استقامت سے کرپشن کا حساب دیں ،دو دن سے دونوں بھائی چیخ رہے ہیں کہ ناشتے میں آملیٹ نہیں مل رہا، آپ سالگرہ منانے یا شالیمار باغ سیر کے لئے نہیں آئے, پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کے اسمبلی میں آنے کا کریڈٹ مجھے ملنا چاہیے کہ میرے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرنے پر فرزند اعلیٰ اسمبلی میں آئے ۔ ا ن کے آگے ہاتھ جوڑ کر کہا ہے کہ پتلی گلی سے ائیر پورٹ کے بجائے سیدھا اسمبلی پہنچیں, حکومت کے ساتھ قانون سازی کرنا اور حکومتی اقدامات پر چیک اینڈ بیلنس رکھنا ہے ناکہ رات کے اندھیرے میں لندن بھاگنے کی کوشش کرنا۔