28/Mar/2019
News Viewed 1752 times
ایل ڈی اے کی خصوصی ٹیموں نے آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے سروے شروع کر دیے ہیں جن میں گلبرگ کی بلڈنگز کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
ایل ڈی اے کی ٹیم نے گلبرگ کی بلڈنگز میں سروے کرنے شروع کیے جس کے نتائج میں صدیق ٹریڈ سینٹر آتشزدگی سے نپٹنے کے کوئی آلات موجود نہیں ہیں اور ایل ڈی اے نے صدیق ٹریڈ سینٹر کو جلد از جلد بلڈنگ میں بہتر آلات لگانے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
مزید جانیں:دوستوں کے سامنے ناچنے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر وحشیانہ تشدد
آج کل آتشزدگی کے واقعات بہت بڑھ گئے ہیں اور ان پر قابو پانے کے لیے ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے حکم پر خصوصی ٹیم تیا ر کی گئی جو کہ شہر میں موجود بڑی بلڈنگز کے سروے کرے گی اور
فائر ہائیڈرنٹ کا معائنہ کرے گی ۔اس کے ساتھ ہی پبلک مقامات پر بھی فائر ہائیڈرنٹ نسب کیے جائیں گے جو کے پبلک کے لیے کارآمد ثابت ہونگے ۔
ایل ڈی اے ٹیم کے سروے پر صدیق ٹریڈ سینٹر میں غیر مناسب انتظامات موجود ہیں جس کی وجہ سے
ایل ڈی اے کی ٹیم نے ان کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔