15/Apr/2019
News Viewed 1534 times
چئیر مین اوگرا عظمیٰ عادل نے گیس کی قیمتوں میں مزید 80فی صد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
چئیر مین اوگرا عظمیٰ عادل کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت خرید میں اضافہ ہوا ہے اور پچھلے دو سال سے قیمت فروخت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا مگر اب قیمت خرید اور فروخت کے درمیا ن کافی فرق پیدا ہو رہا ہے لہذا گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی وگرنہ گیس کی خرید کم ہو سکتی ہے اور اس کی وجہ سے عوام کو پریشانی ہو سکتی ہے۔
مزید جانیں:پاکستان میں مسائل بڑھنے سے عوام پریشان
گیس کی قیمت خرید میں723روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے تحت اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گیس کی قیمت فروخت میں 80فی صد تک اضافہ کرنا ہوگا۔ڈالر کی قیمت میں اضافہ بھی ایک بہت بڑا فیکٹر ہے۔ لہذا سوئی نادران کی طرف سے کوئی اخراجات نہیں مانیں جائیں گے اور گیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے کیا جائے گا۔