10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

حریم شاہ کی ایک اور شرمناک ویڈیو وائرل، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا


شوبز

26/Jul/2021

News Viewed 1700 times

حریم شاہ کی ایک اور شرمناک ویڈیو وائرل، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا

انقرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے چاہنے والوں کیلئے اپنی تصویریں اور ویڈیوز جاری کرتی رہتی ہیں ۔ اس بار انہوں نے ترکی کے ایک کیفے میں اپنی شیشہ پیتے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

حریم شاہ کی اس ویڈیو کو جہاں پسند کیا جا رہا ہے وہیں کچھ مداح ان کے شیشہ پینے پر خفا بھی ہیں اور عمل کو شرمناک قرار دے رہے ہیں ۔

29سالہ حریم شاہ اپنے ہنی مون پر ترکی میں موجود ہیں ، سرخ لباس پر سفید اور سیاہ دھاری دار ڈیزائن کا سوٹ زیب تن کئے ہوئے خوبصورت نظر آرہی ہیں اور شیشہ پی رہی ہیں ۔ 


آگے بھی پڑھیں:  حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر دراصل کس شخصیت کی ہے اور نسوانی ہاتھ کس کا ہے ؟

واضح رہے کہ حریم شاہ نے گزشتہ دنوں اپنی شادی سندھ کے ایک وزیر سے ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا اور حریم شاہ کا نام سندھ کے ہر وزیر  کے ساتھ لیا جانے لگا ، معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ خود چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو بیان دینا پڑ گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد بلاول سے پوچھا گیا کہ ’کچھ دنوں سے سندھ حکومت میں ایک دلہے کی تلاش ہے آپ کو اس معاملے کا علم ہے‘۔سوال سن کر بلاول بھٹو زرداری پہلے مسکرائے لمبی آہ بھری اور پھر اپنے انداز میں بولے ’یہ شوشہ ہے شوشہ، مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی باتیں لے آتے ہیں، یہ سب ایسے ہی ہے ایسی حرکتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اسی قسم کی کوئی بات ہوئی ہے‘۔

متعلقہ خبریں