10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

سندھ میں گرمی کا بہران تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات


تعلیمی

24/Apr/2019

News Viewed 2367 times

سندھ میں گرمی کا بہران تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات

سندھ میں گرمی کا بہران بڑھتا نظر آ رہا ہے جس کی وجہ سے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات جلدی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔


سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات قبل از 14مئی سے شروع ہوتی تھی اور ان کا اختتام 15جولائی کو ہوتا تھا مگر اس سال سندھ بھر میں گرمی کی شدت بڑھ چکی ہے اور مزید بڑھنے کے انکشاف ہیں لہذا سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس سال موسم گرما کی تعطیلات یکم مئی سے دی جائیں گی اور ان کا اختتام 30جون کو ہوگا۔
مزید پڑھیں:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری
اس کے ساتھ ہی سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں کے اوقات میں بھی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے حکومت کے مطابق سکول کالج صبح ساڑھے آٹھ بجے لگیں گے اور دوپہر دو بجے طلبہ کو چھٹی دی جائے گی اور اساتذہ کو سہ پہر تین بجے تک سکول ،کالج میں بیٹھنے کی تاعید کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں