10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

قومی ٹیم انگلینڈ جانے کے لیے تیار


اسپورٹس

03/Apr/2019

News Viewed 2148 times

قومی ٹیم انگلینڈ جانے کے لیے تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے تیار ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے 27کھلاڑیوں کے برطانوی ویزے کی درخواستیں جمع کر ادی ہیں۔

قومی ٹیم کو آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے 5میچز میں شکست ہوئی مگر حوصلہ نہ ہارتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں اور ورلڈ کپ سے پہلے ہونے والے 11میچز میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی اور انگلینڈ میں بھرپور محنت کے ساتھ تیاری کی جائے گی ۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے تیار ہے:مکی آرتھر
پی سی بی نے ٹیم کے 27کھلاڑیوں کی برطانوی ویزے کے لیے درخواستیں جمع کروا دی ہیں ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی فٹنس کا خیال رکھا جائے گا اور اور تمام کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب ہوں گے ۔
ٹیم میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں وہاب ریاض ،آصف علی ،عابد علی اور محمد رضوان کے ویزوں کی درخواستیں بھی جمع کروائی گئی ۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کے ویزے کی درکواست جمع کروا دی گئی مگر اس بار ان کا ورلڈ کپ میں کھیلنا ایک ناممکن سی بات ہے ۔عمر اکمل اپنی غلطیوں کی وجہ سے ٹیم کے اچھے کھلاڑی ہوتے ہوئے بھی ٹیم سے باہر ہونے کے خطرات سے وابستہ ہیں ۔

متعلقہ خبریں