حکومت سندھ نے کراچی کمیٹی کو آئین اور قانون کے خلاف قرار دیاہے اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت آئین اور قانون کے بالا دست ہونے پر اعتماد رکھتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ عمران خان بھی آئین اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ صرف کراچی میں کام کروانے کے بجائے پورے صوبے میں کام کروائیں۔مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کو کنوینر بنانے کو بھی قانون کے خلاف قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ نے گور نر سندھ اوروزیراعظم کو بھی خط لکھے ہیں۔
مزید پڑھیں:نئے گیس کنکشنز کی پابندی ختم کرنیکی سفارش، قائمہ کمیٹی
مراد علیٰ شاہ نے جو خط وزیر اعظم کو لکھا ہے اس میں آرٹیکل 97 اور آرٹیکل 105کا ریفرینس دیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کی قائم کردہ 20رکنی کمیٹی کو قانون کے خلاف قرار دیا ہے اور اس کمیٹی بنانے کے عمل کو صوبے کے اختیارات میں رکاوٹ بھی قرار دیا ہے اور وزیراعظم سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ کمیٹی بنانے کا نوٹیفیکیشن واپس لیں۔
متعلقہ خبریں