10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

چین سے جو قرضے لئے گئے ہیں اُن کی تفصیلات


سیاسی

13/Dec/2018

News Viewed 1831 times

چین سے جو قرضے لئے گئے ہیں اُن کی تفصیلات

پہلی دفعہ چین سے جو قرضے لیے گئے تھے ان کی تفصیلات معلوم ہو گئی ہیں، وزیر خزانہ اسد عمر کے مطابق چین سے لیے جانے والا قرضہ پاکستان کی مجموعی بیرونی قرضوں کا دس فیصد ہے۔ بی بی سی کے مطابق اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نے خودہی 100 دنوں کے اندر بہت سے اقدامات کیے تاکہ پاکستان کی معیشیت بہتر ہو سکے ، اس کے لیے ہم نے آئی ایم ایف کی شرائط کا انتظار نہیں کیا۔ ہم نے حکومت کے پہلے 100 دنوں کے دوران گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائیں اور نئے ٹیکس لگائے اور سود کی شرح میں اضافہ کیا۔ ملک کی کرنسی کی اہمیت میں کمی کی۔ آئی ایم ایف سے جو قر ضے لیے گئے ہیں اُن سے چین کو قر ضے ادا کرنے کے بارے میں امریکہ کی حکومت کے خدشات پر ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اس کا جواب نہایت آسان ہے کہ ہمیں چینی قرضے کے بارے میں سوچنا چاہیے اور اس کی پرواہ ہونی چاہیے۔ لیکن امریکی وزیر خزانہ خارجہ پوپیو کو چینی قرضے کے اپنے مسئلے پر فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔

آگے بھی پڑھیں: عمران خان کواگلا وزیر اعظم جیل بھیجے گا


دنیا میں امریکہ نے چین کو سب سے زیادہ قرض ادا کرنا ہے۔جو کہ 13 کھرب ڈالر ہے۔جبکہ پاکستان نے چین کو ملک کے مجموعی اور بیرونی قرضوں کا 10 فیصد قرض ادا کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں