19/Apr/2019
News Viewed 2183 times
بولی ووڈ میں کام کرنے والی اداکارہ نورا فتیحی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم’’سپرسٹار‘‘میںآئٹم سانگ کریں گی۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی نورا فتیحی ڈانس ،ماڈلنگ اور اداکاری میں مہارت رکھتی ہیں ۔انہوں نے پہلے بولی ووڈ میں کام کیا جس کی وجہ سے انہیں بہت شہرت ملی مگر ابھی تک انہوں نے مکمل فلموں میں کام نہیں کیا وہ بس فلم میں ڈانس کرتی ہیں آئٹم سانگز کرتی ہیں۔
مزید جانیں:پاکستان کے ساتھ گہرا تعلق ہے:سنجے دت
نورا فتیحی نے جان ابراہم کی فلم ’’ستیا میو جیاتے‘‘ میں دلبر دلبر گانے پر ڈانس کیا جس کی وجہ سے انہیں بہت شہرت حاصل ہوئی اس کے بعد انہوں نے سلمان کی نئی آنے والی فلم’’ بھارت ‘‘میں بھی آئٹم سانگ کیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جسے ’’سپر سٹار ‘‘ کا نام دیا گیا ہے اس فلم میں بلال اشرف اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس فلم کی کاسٹ کے دوران انہیں فلم میں آئٹم سانگ لانے کا خیال آیا اور اس پر ڈانس کرنے کے لیے نورا فتیحی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔