21/Mar/2019
News Viewed 1684 times
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ ’مل جل کر ملک کو عظیم ملک بنانا ہے ،مدرسہ اسکول پرائیویٹ سکول اور گورنمنٹ اسکولوں میں ایک نصاب ہوگا۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے خواتین کی تعلیم پر غور کرتے ہوئے کہا کہ’خواتین کی تعلیم کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،ملک کو ایک ترقی یا فتہ ملک بنانا ہے ،مدرسہ اسکول پرائیوٹ سکول گورنمنٹ اسکولوں میں ایک نصاب ہوگا،اپنے خواب پورے کرنے کے لیے مشکلات ضرور آتی ہیں،ہار نہیں ماننی چاہیے۔
مزید جانیئے:نئی حکومت کا یونیور سٹی کی طالبات کیلئے بڑا فیصلہ
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ’خوشی ہوتی ہے کہ ہوم اکنامکس جیسے مضامین میں بھی بچیوں کو دلچسپی ہے،غریب بچوں کو پڑھانے کی ذمہ داری لی،ان کا کہنا ہے کہ ’اپنے خوابوں کے پیچھے لگے رہے،ایک نہ ایک دن آپ جو چاہیں حاصل کرلیں گے۔