19/Jan/2019
News Viewed 1411 times
راولپنڈی کے علاقے ڈھوگ چوہدریاں میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے،زرائع کے مطابق ریسکیو اور فائر بریگیڈ صبح چھ بجے واقع کا پتہ چلا۔ جب ریسکیو ٹیم حادثے والی جگہ پر پہنچی تو وہاں تین افراد کی لاشیں پڑی ہوئی تھی۔
زرائع کے مطابق یہ تین لاشیں دو عورتیں اور ایک کم عمر لڑکا کی تھی۔لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا۔
مزید بھی پڑھیں: ایل او سی؛ پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب
زرائع کے مطابق پولیس کی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ گھر میں آگ گیس لیکج کی وجہ سے لگی تھی، زرائع کے مطابق گزشتہ ماہ 15تاریخ کو شادی والے گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے دلہن سمیت پانچ خواتین جاں بحق ہو گئی۔