10/Apr/2019
News Viewed 1815 times
آئل ٹینک کراچی شہر کے علاقے شیرشاہ گل بائی کے پل پر الٹ گیا جس کی وجہ سے پل پر آگ پھیل گئی اور موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
ذرئع کے مطابق آئل ٹینکر پل پر تیز رفتاری سے گزر کر رہا تھا جس کے باعثمڑتے ہوئے ٹینک الٹ گیا اور آئل زمین پر پھیلنا شروع ہوگیا اور جلد ہی اس میں آگ لگ گئی ۔ٹینک الٹنے کے بعد اس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔پل پر ٹریفک کا گزر بند کر دیا گیا ۔ پانچ موٹرسائیکلیں اور ایک ایمبولنس آگ کی لپیٹ میںآگئی اور بری طرح سے جل گئی۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم سیکریٹریٹ آگ کی زد میں
آگ پر فوری قابو پانے اقدامات شروع کر دیے گئے پل پر فائر بریگیڈ کی 6گاڑیوں نے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا اور کوئی جانی نقصان نہ ہوا ۔سندھ کے وزیراعلیٰ نے اس حادثے پر نوٹس لیا اور کرچی کمشنر کو اقدامات کی ہدایات دی۔