14/Mar/2019
News Viewed 2415 times
ایڈونچر سے بھرپور فلم ’الہ دین‘ کا ٹریلر جاری ہو چکا ہے۔زرائع کے مطابق ڈزنی کے مشہور ترین اور بچوں کے پسندیدہ کارٹون 1992ء میں ریلیز ہوئے تھے اسی کارٹون کے برعکس فلم ’الہ دین‘ کا ٹریلر بھی جاری ہو چکا ہے۔ کامیڈی سے بھرپور اس فلم میں کارٹونز کی جگہ ہالی ووڈ کے مشہور شخصیات اپنا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
مزید بھی پڑھیں: نواز شریف کا رہنماؤں سے ملاقات کا پروگرام بدل گیا
ڈزنی کے مشہور کارٹون الہ دین ستائیس 27 سالوں بعد اپنے مداحوں کو پھر سے لطف اندوز کرنے کے لئے نئے انداز میں پیش کی جا رہی ہے۔دو منٹ چوبیس سیکنڈز کے اس ٹرلیر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے الہ دین امیر ہونے کی خواہش میں جینی سے ملتا ہے۔یہ فلم اگلے ماہ کی چوبیس تاریخ کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔