10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

فیسبک اکاؤنٹس کے پاسورڈ خفیہ نہ رہے


انٹر نیشنل

25/Mar/2019

News Viewed 3231 times

فیسبک اکاؤنٹس کے پاسورڈ خفیہ نہ رہے

سیکیورٹی کی خرابیاں،جعلی خبر اشتہارات اور دیگر کمپنیوں کے صارفین کے اعدادوشمار کے بعد فیسبک نے ایک اور انکشاف کیا ہے کہ کم از کم 20سے60ملین صارف کے فیسبک اکاؤنٹس کے پاسورڈ محفوظ نہیں ہیں۔
فیسبک صارفین میں کروڑوں کی تعداد میں ایسے صارف موجود ہیں جن کے پاسورڈ انتہائی آسان الفاظ کے ہیں اور انہیں بہت آسانی سے سرچ کرایا جا سکتا ہے ۔ان کے اکاؤنٹس کو با آسانی ہیک کیا جا سکتا ہے اور صارف کے اکاؤنٹ سے غیر قانونی کام کیے جا سکتے ہیں جسکا نقصان صارف کو ہو سکتا ہے۔


مزید پڑھیئے:انکشاف ؛واٹس ایپ میں چیٹ غائب ہونے کا
انٹرنیٹ سیکیورٹی کے ماہر برائن کریبس نے کہا ہے کہ ’’فیسبک پلیٹ فارم پر ایسے پاسورڈزکی تعداد 20سے60کروڑ ہو سکتی ہے جو سادہ الفاظ کی صورت میں موجود ہیں اور وہا ں کے ملازمین انہیں باقاعدہ سرچ بھی کر سکتے ہیں۔
برائن کریبس کا کہنا ہے کہ’’بعض پاسورڈز 2012سے بھی پرانے ہیں ۔البتہ فیسبک نے اس غلطی کو جنوری میں ٹھیک کر دیا تھا لہذا اس کے متعلق اب کسی قسم کی کوئی بات موجود نہیں ہے ۔
فیسبک لائٹ میں اس قسم کے پاسورڈز کی تعداد کروڑوں میں ہے انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے کم صارفین کے پاسورڈز ایسے ہیں لیکن فیسبک پر ایسے صارفین موجود ہیں جن کے اکاؤنٹس کو پانچ سال سے بھی زیادہ عرسہ ہو چکا ہے اور کچھ اکاؤنٹس خفیہ بھی ہیں جن کی اطلاع ملازمین کو بھی نہیں مگر فیسبک ڈیٹا بیس پر ان کی اکاؤنٹس کی تما م معلومات موجود ہے۔ 

متعلقہ خبریں