10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

فلم شیر دل میں بھارت کو زلیل نہیں کیا گیا:میکال ذولفقار


شوبز

02/Apr/2019

News Viewed 2213 times

فلم شیر دل میں بھارت کو زلیل نہیں کیا گیا:میکال ذولفقار

پاکستانی فلم شیر دل اس سال کی مقبول ترین فلم ہے اداکار میکال ذولفقار کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کہیں بھی بھارت کو زلیل نہیں کیا گیا نہ ہی گالی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق میکال ذولفقار کا کہنا ہے کہ فلم شیر دل پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ پر ضرور بنائی گئی ہے مگر اس میں کہیں بھی بھارت کو گالی نہیں دی گئی نہ ہی زلیل کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مکمل فلم میں نظم زبط کا خیال رکھا گیا ہے اورفلم کو موجودہ حالات پر بنایا گیا ہے۔


مزید پڑھیں:فلم ’شیر دل‘ کی کامیابیو ں کا سفر جاری 5دن میں حیران کن مالیت

بھارت اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف بولتا ہے اور بہت ہی سخت زبان کا استعمال کرتا ہے مگر ہم نے ایسا نہیں کیا کیونکہ ہم ایک ایسے مزہب سے تعلق رکھتے ہیں جس میں غصہ حرام قرار دیا گیا ہے۔
میکال کا کہنا تھا کہ ہم نے اس فلم میں صرف یہ بتایا ہے کہ پاکستان ایک پرسکون ملک ہے اور یہ قیامت تک قائم رہے گا اگر کوئی اسکی طرف آنکھ اٹھائے گا تو ہمیں اپنی فوج پر بھروسا ہے ہم اپنا دفاع جانتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں