20/Apr/2019
News Viewed 3086 times
پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات ویسے تو ہر کسی کے دل میں بستی ہیں مگر انہوں نے اپنے دل میں بسنے والے شخص کا نام بھی ظاہر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مہوش حیات نے ایک پروگرام میں کہا کہ ان کو ہالی ووڈ کے اداکار ’’کینوریوس ‘‘بہت پسند ہیں اور وہ ان کی محبت میں گرفتار ہے ۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ کینو ریوس میری پہلی محبت ہیں میں ان کو اپنا دل دے چکی ہوں مگر مذہبی طور طریقوں کی بناء پر دیکھا جائے تو میں ان سے شادی نہیں کر سکتی مگر میری یہ خواہش ہے کہ وہ مجھے مسلمان ہو کر ملیں ۔
مزید جانیں:بالی ووڈ اداکار اب پاکستانی فلموں میں کام کریں گے
اسی پروگرام میں مہوش حیات کے ساتھ فیصل قریشی بھی موجود جب ان سے ان کی پہلی محبت کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی محبت پاکستانی اداکارہ ’’بابرہ شریف ‘‘ہیں اور میں ان سے شادی بھی کرنا چاہتا تھا انہوں نے اسی کے متعلق ایک بات بتاتے ہوئے کہا کہ میں آٹھ سال کا تھا جب میں اپنی والدہ کے ساتھ ایک فلم کے سیٹ پر گیا تب بابرہ شریف بھی وہاں موجود تھیں میں ان کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گیا اور ان سے کہنے لگا کہ آج تو میں آپ سے شادی کر کے ہی گھر جاؤں گا۔
مہوش نے کچھ دن پہلے اپنی شادی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے کام سے شادی کر چکی ہیں اور اب ایسے شخص کے ساتھ ہی شادی کریں گی جس کو ان کی خود مختار زندگی پر کوئی اعتراض نہیں
ہونا چاہیے۔