17/Dec/2024
News Viewed 49 times
شانگلہ خیبر پختونخوا ہ کے ضلع سوات کے علاقے شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے شانگلہ کی تحصیل چکیسر کی حدود میں واقع گنانگرپولیس چوکی پر حملہ کیا،دہشتگردوں نے راکٹ لانچر سے گنانگر پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید اور محرر سمیت 2 زخمی ہوئے ہیں،دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جام شہادت نوش کرنے والوں میں ایس ایچ او محمد حسن خان، سپاہی نثار خان شامل ہیں۔حملے میں اہلکار مرزا ارشد اقبال، سپاہی ارشد گنانگرسمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق ایک زخمی سپاہی کا تعلق میرہ سے ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بنوں میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں مقابلے کے دوران 12 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ خوارج کے خود کش حملے میں 12 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے 10 اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کی جانب سے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنائی، داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی تھی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوارج کے خود کش دھماکے سے چیک پوسٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا، خود کش دھماکے سے ملحقہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا جس سے 12 شہادتیں ہوئیں تھیں۔آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری تھا۔ اس گھناو¿نے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم تھے۔