10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

آج آپ کے ستا رے کیا کہتے ہیں


پاکستان

07/Dec/2018

News Viewed 2399 times

آج آپ کے ستا رے کیا کہتے ہیں

حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل آتش مزاج ہی آپ کیلئے نقصان دہ ہے۔ دوسروں کا تو کچھ نہیں جاتا کسی نے شاید اس موقع کے لئے بڑے پتہ کی بات کہی ہے کہ ہانڈی ابلے گی تو اپنے ہی کنارے جلائے گی۔

ثور: 22اپریل تا20  مئ  ینئے کاروبار کا آغاز کر سکتے ہیں لیکن ذرا احتیاط سے اپنی سکیم کا ایک بار پھر اچھی طرح جائزہ لے لیں تاکہ کوئی خامی نہ رہے۔ اگر نئے کاروبار میں آپ کا کوئی ساتھی بننا چاہے تو بے دھڑک بنالیں۔

جوزا: 21مئی تا 21 جون کوئی ایسی توقع پوری ہو سکتی ہے جس کا کبھی آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ کوئی نزدیکی سفر آپ کیلئے خوشگوار ثابت ہو سکتا ہے۔ ملازمت کے متلاشی تھوڑی سی کوشش اور کر لیں۔

سرطان: 22جون تا23جولائی  تعلیمی سلسلے میں غیر متوقع طور پر کامیابی ہو سکتی ہے۔ محبوب سے وابستہ کوئی اہم توقع پوری ہو سکتی ہے لیکن اس سلسلے میں بے صبری کا مظاہرہ ہر گز نہ کریں کسی مخالف کے ساتھ صلح ہونے کا امکان ہے۔ 

اسد: 24جولائی تا23اگست  آپ کا مزاج قدرے گرم رہے گا کسی سے لڑائی جھگڑا ہر گز نہ کریں آپ ہی کا وقت ضائع ہوگا کسی کا کچھ نہیں جائیگا کسی کو دی ہوئی رقم غیر متوقع طور پر واپس مل سکتی ہے۔ اخراجات بھی غیر معمولی ہو سکتے ہیں۔

سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر ابھی کاروبار جس سطح پر چل رہا ہے چلنے دیں۔ معمولی سی تبدیلی بھی نقصان کا موجب بن سکتی ہے۔ لہٰذا آپ اپنی تمام فضولیات کو ترک کرکے صرف اپنے کاروبار ہی کو ترقی دینے کی کوشش کریں۔

میزان: 24ستمبر تا23اکتوبر آپ کا دوست ایک بار پھر 146146 مار آستین 145145 بن کر آپ کو ڈسنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ آپ اس سے بچنے کو کوشش کریں۔ مکان یا زمین کے سلسلے میں آپ کو کسی نئی الجھن کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

عقرب: 24اکتوبر تا 22نومبر  جذبات ایک بار پھر آپ کو غلط راہوں پر لے جانے کی کوشش کر سکتے ہیں اور چند غلط فیصلے بھی آپ کر جائیں گے۔ جس کے نتیجے میں آپ اپنے چند ہمدردوں کو اپنا مخالف بنا لیں گے۔

قوس: 23نومبر تا22دسمبر ۔دماغ پر نت نئی پریشانیوں کا غلبہ رہے گا145 عزیزوں کی جانب سے غافل نہ رہیں کسی کی سازش آپ کے گھریلو ماحول کو متاثر کر سکتی ہے۔ احتیاط کریں ورنہ مخالف کو خوش ہونے کا موقع مل سکتا ہے۔

جدی: 23 دسمبرتا20 جنوری  آپ کی بنائی ہوئی اکثر سکیمیں کامیابی کا جامہ پہن کر آپ کی مالی پوزیشن کو مضبوط کر سکتی ہیں جس سے آپ اپنا مقصد پورا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ محبوب سے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔

دلو: 21جنوری تا19فروری عزیزوں کے ساتھ صلح تو ہو سکتی ہے اس کے باوجود وہ درپردہ سازش کا بازار گرم رکھیں گے۔ آمدنی و اخراجات کا تناسب یکساں رہے گا۔ جائیداد کی سودے بازی محتاط رہتے ہوئے کریں۔

حوت: 20 فروری تا 20 مارچ  شادی یا منگنی کا امکان روشن ہے۔ حالات قدرے تبدیل ہو سکتے ہیں اور آپ اپنے بگڑے ہوئے معاملات کو سلجھا سکیں گے۔ اولاد کی جانب سے کوئی خوشی حاصل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں