08/Apr/2019
News Viewed 1936 times
بھارت کی جانب سے اب کسی بھی جاحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود بھارتی دفتر میں بھارتی ڈپٹی کمشنر کو طلب کیا گیا اور کہا گیا کہ بھارت کو پاکستان کی طرف سے آخری وارننگ ہے اگر بھارت کی طرف سے اب بھی کوئی حملہ یا کوئی بات ہوئی تو اب پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور بھارت اس منہ توڑ جواب کا مطلب اچھی طرح جانتا ہے۔
مزید جانیں:بھارت ایک بار پھر سے شرمندہ
پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ٹھوس ثبوت ہے کہ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر حملہ ہوگا اور یہ حملہ 16اپریل سے لے کر20اپریل تک کسی بھی تاریخ میں پیش آ سکتا اگر بھارت اس حملے کو روک دے گا تو اس کے لیے اچھا ہے ورنہ بھارت کو جواب دیا جائے گا اور جواب کس طرح کا ہوگا یہ بھارت کو معلوم ہے ۔
بھارت کے حملوں کی وجہ سے خطہ پہلے ہی کمزور پڑ رہا ہے کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے حملوں سے ہاتھ نہیں اٹھایا بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جواب ملے مگر ہمیں ایشیاء کے دوسرے ممالک کی پرواہ ہے اور اگر جوابی کاروائی ہوئی تو یہ دونوں ملکوں میں جنگ کروا کر ہی پیچھے ہٹے گی جو کہ پورے ایشیاء کے لیے نقصان دہ ہے۔