23/Oct/2018
News Viewed 2940 times
اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی نکاح نامہ زیرغور نہیں جس میں بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی۔
نیوز رپورٹس کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے میڈیا پر چلنے والی خبر پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل میں ایسا کوئی نکاح نامہ زیرغور نہیں جس میں بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کا رڈ کا اجراء اس ماہ سے ہوجائے گا
اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق ایسے نکاح نامے اور طلاق نامے پر کام کیا جارہا ہے جس کی زبان آسان ہو، عائلی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے قرآن و سنت کے احکام کے مطابق شقیں شامل کی جائیں گی اور نئے نکاح نامے میں شناختی کارڈ کا اندراج یقینی بنانے اور نکاح خواں حضرات کا کردار موٴثر اور دستاویزی بنانے کی تجویز بھی زیرغور ہے، تاہم نکاح نامے اور طلاق نامے کے ڈرافٹ پر علماء کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔